Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر کے 20 انسپکٹران پولیس کے تبادلے

شہر کے 20 انسپکٹران پولیس کے تبادلے

حیدرآباد 18 ستمبر (سیاست نیوز) کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر ایم مہندر ریڈی نے آج شہر کے 20 انسپکٹران کے تبادلے عمل میں لائے۔ ایڈیشنل انسپکٹر سعیدآباد مسٹر کے ناگیشور راؤ کا تبادلہ کرکے اُنھیں انسپکٹر نارتھ زون ٹاسک فورس مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل انسپکٹر گولکنڈہ محمد خلیل پاشاہ کا تبادلہ کرکے اُنھیں ایڈیشنل انسپکٹر حسینی علم مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح اسپیشل برانچ کے انسپکٹر مسٹر ایس نگیش کو انسپکٹر مادنا پیٹ ٹی جیوتسنا انسپکٹر سی سی ایس سی انسپکٹر اسپیشل برانچ ، بی دھن لکشمی کو سنٹرل کرائم اسٹیشن، کے روی کمار انسپکٹر مین کنٹرول روم کو سنٹرل کرائم اسٹیشن، اے بھوجیا کو ایڈیشنل انسپکٹر چندرائن گٹہ، ایم رام کرشنا ایڈیشنل انسپکٹر عنبرپیٹ کو ایڈیشنل انسپکٹر چکڑپلی ، بلونتیا انسپکٹر ٹاسک فورس نارتھ زون، آر ستیہ نارائنا راجو ترملگیری پولیس اسٹیشن اور ٹی ایم این بابجی حسینی علم کا ٹریفک برانچ میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔ آر راجیشور راؤ انسپکٹر ٹریفک ترملگیری کو پولیس اسٹیشن ترملگیری، ایس وینکٹ ریڈی انسپکٹر جوبلی ہلز کو سیف آباد پولیس اسٹیشن اور کے پورنا چندر انسپکٹر سیف آباد کو انسپکٹر جوبلی ہلز، بی موہن کمار انسپکٹر ہمایوں نگر کو انسپکٹر اسپیشل برانچ، این ایل ایم راجو انسپکٹر سنٹرل کرائم اسٹیشن کو انسپکٹر ہمایوں نگر، کے مدھو لتا کو انسپکٹر اسپیشل برانچ، جے منجولہ کو انسپکٹر سنٹرل کرائم اسٹیشن اور جے بھدریا کو انسپکٹر اسپیشل برانچ مقرر کیا گیا ہے۔ کمشنر پولیس نے اپنے احکام میں تبادلہ ہونے والے عہدیداروں کو اپنے نئے عہدہ کا فی الفور جائزہ لینے کی ہدایت دی۔

TOPPOPULARRECENT