Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / شہزادہ محمد بن سلمان کی متحدہ عرب امارات آمد

شہزادہ محمد بن سلمان کی متحدہ عرب امارات آمد

محمد بن زاید نے شاندار استقبال کیا، آج دورۂ پاکستان
ابوظہبی؍ اسلام آباد۔ 9 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے نائب ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابوظہبی پہنچے جہاں ابوظہبی کے ولی عہد اور مسلح فوج کے ڈپٹی کمانڈر الشیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ان کا استقبال کیا۔یو اے ای آمد کے بعد انہوں نے الشیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور ان میں بہتری لانے کے ان طریقوں پر غور کیا گیا جن سے مشترکہ اسٹرٹیجک مفادات کو فروغ حاصل ہو سکے۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی منظر نامے پر ہونے والے حالیہ نئی پیش رفت پر بھی گفتگو کی۔ ملاقات میں مشترکہ باہمی مفاد سے متعلق متعدد امور پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔شہزادہ محمد بن سلمان کل پاکستان کا دورہ کررہے ہیں جہاں وہ دہشت گردی کے خلاف 34 مسلم ممالک پر مشتمل فوجی اتحاد کے سلسلہ میں پاکستانی قیادت سے تفصیلی بات چیت کریں گے ۔ پاکستان کے ایک عہدیدار نے کہاکہ سعودی نائب ولی عہد کی کل آمد متوقع ہے اور وہ باہمی و علاقائی سکیورٹی مسائل کے بشمول نئے اتحاد اور سعودی ۔ ایران کشیدگی پر تبادلۂ خیال کریں گے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT