Tuesday , July 17 2018
Home / عرب دنیا / شہزادہ ولید بن طلال کی معمول کی مصروفیات شروع

شہزادہ ولید بن طلال کی معمول کی مصروفیات شروع

ریاض ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے کی گئی کارروائیوں کے دوران کئی شہزادوں کی گرفتاری اور رہائی کے بعد شہزادہ ولید بن طلال کو بھی گذشتہ ہفتہ رہا کردیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنی تجارتی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کردیا ہے ۔ولید بن طلال نے گنگڈم ہولڈنگ کمپنی کے چیرمین کی حیثیت سے اپنے فرائض منصبی انجام دینے شروع کردئیے ہیں ۔ مجلس انتظامیہ کے ارکان نے دفتر پہونچنے پر شہزادہ ولید بن طلال کا پر جوش خیرمقدم کیا ۔ ایگزیکٹیو چیرمین طلال المیمان نے پوری ٹیم کو اعتماد میں لینے پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم سب مل جل کر مشترکہ کام انجام دیتے ہوئے اپنے مقررہ نشانہ کو حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT