Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / شہزادہ چارلس کے خانگی خطوط کی اشاعت

شہزادہ چارلس کے خانگی خطوط کی اشاعت

لندن ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک طویل قانونی جنگ کے بعد برطانوی شہزادہ چارلس کے خانگی خطوط شائع کر دیے گئے ہیں جو انھوں نے لیبر پارٹی کے وزیروں کو بھیجے تھے۔شہزادے کے دفتر کا کہنا ہے کہ ان خطوط کی اشاعت سے ان کی اپنے خدشات ظاہر کرنے کی صلاحیت متاثر ہو گی۔وزیرِ اعظم کو لکھے گئے ایک مکتوب میں شہزادہ چارلس نے لکھا تھا کہ فوج کو’ضروری وسا

لندن ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک طویل قانونی جنگ کے بعد برطانوی شہزادہ چارلس کے خانگی خطوط شائع کر دیے گئے ہیں جو انھوں نے لیبر پارٹی کے وزیروں کو بھیجے تھے۔شہزادے کے دفتر کا کہنا ہے کہ ان خطوط کی اشاعت سے ان کی اپنے خدشات ظاہر کرنے کی صلاحیت متاثر ہو گی۔وزیرِ اعظم کو لکھے گئے ایک مکتوب میں شہزادہ چارلس نے لکھا تھا کہ فوج کو’ضروری وسائل کے بغیر‘ ایک مشکل کام کرنے کو کہا گیا ہے۔یہ خطوط برطانوی اخبار گارجین کی جانب سے ایک عشرے تک چلائی جانے والی مہم کے نتیجے میں شائع کیے گئے ہیں۔سات سرکاری محکموں کو بھیجے جانے والے 27 خطوط میں مختلف موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے، جن میں سوپر مارکیٹوں کی بالادستی اور جڑی بوٹیوں پر مشتمل ادویات جیسے مسائل شامل ہیں۔یہ خطوط ستمبر 2004 اور اپریل 2005 کے درمیان تحریر کیے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT