Monday , January 22 2018
Home / Top Stories / شہزادی ڈائنا اور ڈوڈی الفائد کا مجسمہ اب ہٹالیا جائے گا

شہزادی ڈائنا اور ڈوڈی الفائد کا مجسمہ اب ہٹالیا جائے گا

لندن۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لندن کے مشہور لگژری ڈپارٹمنٹ سٹور ہیرڈز سے شہزادی ڈائنا اور ڈوڈی الفائد کا ایک کانسی کا مجسمہ ہٹا لیا جائے گا۔ان مجسمہ کو مغربی لندن میں واقع اس اسٹور کے سابق مالک اور ڈوڈی کے والد محمد الفائد کو لوٹایا جائے گا جنھوں نے 1997ء میں ان دونوں کی ہلاکت کے بعد ان کی یاد میں بنوایا تھا۔کنگسٹن پیلس کی جانب سے نئی یادگار کے اعلان کے بعد ہیرڈز کا کہنا ہے کہ یہ مجسمہ واپس کرنے کا صحیح وقت ہے۔محمد الفائد نے سال 2010ء میں ہیرڈز سٹور کو قطری شاہی خاندان کو ڈیڑھ ارب پاؤنڈ میں فروخت کر دیا تھا۔ہیرڈز کے مینیجنگ ڈائریکٹر مائیکل وارڈ نے کہا کہ انھیں فخر ہے کہ انھوں نے گذشتہ 20 برسوں میں دنیا بھر سے اس مجسمے کو دیکھنے کیلئے آنے والوں کا استقبال کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’ہم محسوس کرتے ہیں کہ یہ یادگار الفائد کو لوٹانے اور محل میں خراج عقیدت کیلئے عوام کو مدعو کرنے کا صحیح وقت ہے۔

TOPPOPULARRECENT