Sunday , October 21 2018
Home / دنیا / شہزادی ڈائنا کے جواہرات جڑے بیاگ کی نیلام

شہزادی ڈائنا کے جواہرات جڑے بیاگ کی نیلام

واشنگٹن ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) 1980ء کے دہے میں برطانوی شہزادی آنجہانی ڈائنا کے زیراستعمال جواہرات سے مزین ایک بیاگ کی امریکہ میں نیلامی ہوگی اور توقع ہیکہ نیلام سے 12000 امریکی ڈالر حاصل ہوں گے۔ خوبصورت بیاگ پر ریشم کے کپڑے سے ایک سفید پٹی اسطرح لگائی گئی ہیکہ چاندی کے رنگ کا نظر آنے والا یہ بیاگ مزید جاذب نظر ہوگیا ہے۔ یہ بیاگ کینسنگٹن پیالیس کی سینئر ملازمہ شیلا ٹیلی کو دیا گیا تھا۔ اس موقع پر شیلا نے بتایا کہ انہیں 1981ء تا 1983ء پرنس اور پرنسس آف ویلز کی خدمات انجام دینے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ بات انہوں نے بیاگ سے منسلک ایک کاغذ پر تحریر کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب شاہی بٹلر ایلان فشر نے شہزادی ڈائنا کے زیراستعمال رہیں بعض ’’غیرمطلوبہ‘‘ اشیاء کو باورچی خانے میں موجود اسٹاف کے حوالے کردیا تھا اور اس طرح مذکورہ بیاگ میرے حصے میں آیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT