Sunday , January 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / شہزاد نے بیٹنگ کا سہرا فلاور کے سرباندھا

شہزاد نے بیٹنگ کا سہرا فلاور کے سرباندھا

کراچی ۔13نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر ساتھی بیٹسمین یونس خان کے بعد پاکستانی ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اوپنر احمد شہزاد نے اپنی شاندار بیٹنگ کا سہرا بیٹنگ کوچ گرانٹفلاور کے سر باندھا ہے ۔ شہزاد نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ٹسٹ سیریز کے دوران جو سنچریاں انہوں نے اسکور کی ہے اس میں بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا اہم رول ہے ۔ شہزاد نے میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ گرانٹ فلاور اور ٹرینر گرانٹ لوڈن نے کافی محنت کی ہے تاکہ پاکستانی بیٹسمینوں کو فام میں لایا جاسکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی خود مسلسل ناکامیوں سے بیزار ہوچکے ہیں ۔ احمد شہزاد نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سنچریاں اسکور کی ہے جب کہ یونس خان نے 4‘ مصباح الحق اور اظہر علی نے فی کس 3سنچریاں اسکور کی جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد بھی آسٹریلیا کے خلاف سنچری اسکور کرچکے ہیں ۔ شاندار فام میں رہنے کے باوجود شہزاد کو وطن واپس لوٹنا پڑا ہے کیونکہ کوری اینڈرسن کی گیند پر وہ زخمی ہوئے ہیں ‘ حالانکہ زخمی ہونے سے قبل وہ 176رنز کے ذریعہ کریئر کی بہترین اننگز کھیلی ہے۔

TOPPOPULARRECENT