Sunday , November 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / شہزاد کی سزا میں مزید 6 ہفتوں کا اضافہ

شہزاد کی سزا میں مزید 6 ہفتوں کا اضافہ

کراچی۔2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد پر ڈوپنگ مقدمہ میں 4 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی جس میں اب 6 ہفتوں کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ شہزاد کو ڈوپنگ مقدمہ کی سزا کی مدت 11 نومبر کو ختم ہونی تھی لیکن اوپنر نے سزا ختم ہونے سے قبل ہی 7 کلب میچزکھیلے اور پی سی بی کو پیش کی جانے والی وضاحت میں شہزاد نے موقف اختیار کیا کہ مسلم جمخانہ کلب میں بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بلایا گیا تھا، اس دوران چند میچز کھیلنے کا کہا گیا۔ پی سی بی نے اوپنر کی اس وضاحت کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ان کی سزا میں 6 ہفتوں کا اضافہ کردیا۔

TOPPOPULARRECENT