Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / شہلامسعود قتل پولیس پر سی بی آئی کی غیرمجاز مدد کا الزام

شہلامسعود قتل پولیس پر سی بی آئی کی غیرمجاز مدد کا الزام

اندور ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آر ٹی آئی کارکن شہلا مسعود قتل مقدمہ میں وکیل دفاع نے پولیس عہدیدار پر تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی کی غیرمجاز انداز میں مدد کا الزام عائد کیا۔ خصوصی سی بی آئی جج راجیو کمار ایاچی کے روبرو سماعت کے دوران وکیل دفاع سنیل سریواستو نے پولیس سب انسپکٹر ظہیرخان پر تحقیقاتی ایجنسی کی غیرمجاز مدد کا الزام عائد ک

اندور ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آر ٹی آئی کارکن شہلا مسعود قتل مقدمہ میں وکیل دفاع نے پولیس عہدیدار پر تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی کی غیرمجاز انداز میں مدد کا الزام عائد کیا۔ خصوصی سی بی آئی جج راجیو کمار ایاچی کے روبرو سماعت کے دوران وکیل دفاع سنیل سریواستو نے پولیس سب انسپکٹر ظہیرخان پر تحقیقاتی ایجنسی کی غیرمجاز مدد کا الزام عائد کیا۔ تاہم پولیس عہدیدار نے اس الزام کی تردید کی اور عدالت کو بتایا کہ انہوں نے سی بی آئی عہدیدار کی ہدایت پر صرف بعض معلومات اکھٹا کی ہیں اور اس واقعہ کی تحقیقات نہیں کی۔ عدالت نے سماعت 3 ڈسمبر تک ملتوی کردی۔ شہلا مسعود کو 16 اگست 2011ء کو بھوپال میں ان کے مکان کے باہر گولی مار دی گئی تھی۔ سی بی آئی کے مطابق بھوپال کی انٹیریئر ڈیزائنر زاہدہ پرویز کلیدی ملزم نے شہلا مسعود کو ہلاک کرنے کی سازش رچی کیونکہ وہ شہلا مسعود کے سابق بی جے پی رکن اسمبلی ڈی نارائن سنگھ کے ساتھ مبینہ طور پر قربت سے حسد کا شکار ہوگئی تھی۔ قتل کے اس واقعہ پر سیاسی ہنگامہ آرائی اور ہلچل کے بعد حکومت نے تحقیقات سی بی آئی کے حوالے کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT