Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / شہناز حسین کے کردارمیں ایشوریہ

شہناز حسین کے کردارمیں ایشوریہ

ممبئی، 26 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی معروف اداکار ایشوریہ رائے سلور اسکرین پر بیوٹیشن شہناز حسین کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔فلم ساز بابی بیدی کی بھتیجی پوجا بیدی شہناز حسین پربایوپک بنانے جارہی ہیں۔ پہلے اس کے لئے پرینکا چوپڑا کا نام سامنے آرہا تھا۔ لیکن اب ایشوریہ رائے کو فائنل کردیا گیا ہے ۔ فلم کی اسکرپٹ لکھنے والے کملیش پانڈے نے کہا کہ ایشوریہ ہمیشہ سے ان کی پہلی پسند تھیں۔ فلم میں شہناز کے کردار کے لئے اردو سے اچھی واقفیت ہونا ضروری ہے ۔ ایشوریہ نے فلم’ اے دل ہے مشکل ‘میں کافی اچھی اردو بولی ہے ۔ لیکن ابھی ایشوریہ نے اپنا جوا ب نہیں دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT