Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / شہنشاہ ہمایوں کو پناہ دینے والے موضع میں نریندر مودی مہمان

شہنشاہ ہمایوں کو پناہ دینے والے موضع میں نریندر مودی مہمان

شہنشاہ پور (واراناسی) /23 ستمبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام) شہنشاہ ہمایوں نے چار صدیوں قبل اس موضع میں پناہ لی تھی جس کا نام آج شہنشاہ پور ہے جہاں ایک بار پھر ایک قومی رہنما کی مہمان نوازی کی گئی ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی اس گاؤں کے مہمان بن کر پہونچے جہاں شہنشاہ ہمایوں 450 سال قبل ایک ضعیف خاتون کی جھونپڑی میں مہمان کے طور پر شب بسری کی تھی ۔ وزیراعظم مودی کے حلقہ لوک سبھا وارانسی سے 30 کیلو میٹر دور واقع موضع شہنشاہ پور کی ایک شاندار تاریخ ہے ۔ اس موضع کا ہمایوں کا نام ’’شہنشاہ‘‘ رکھا گیا تھا ۔ جنہوں نے شیر شاہ ثوری سے اپنی جنگ کے بعد یہاں ایک ضعیف خاتون کی جھونپڑی میں پناہ لی تھی ۔ آج اس شہنشاہ پور نے پھر ایک بار ملک کے اعلیٰ رہنما کی میزبانی کی ہے جہاں مودی نے 1800 ایکڑ پر پھیلے مویشیوں کے ہیلت فیر کا افتتاح انجام دیا ۔ اس موضع میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں مویشیوں کا ہیلت فیر قائم کیا گیا ہے ۔ وزیراعظم نے یہاں سوچھ بھارت ابھیان کے تحت ایک بیت الخلا کے لئے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر گورنر اترپردیش ، کرناٹک ، چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ اور دیگر وزارء موجود تھے ۔ اس موضع کے باشندوں نے مغل شہنشاہ کے دورہ اور ایک ضعیف خاتون کی کٹیا میں پناہ لینے کو باعث فخر محسوس کیا ہے ۔ اب وزیراعظم مودی کے دورہ نے ان دیہاتیوں کو مزید خوشی کا موقع دے دیا ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ شہنشاہ ہمایوں نے شیرشاہ ثوری سے جنگ میں شکست کے بعد رات کی تاریکی میں گنگا ندی پار کرنے کے بعد اس موضع کو پہونچکر ضعیف خاتون کی کٹیا میں پناہ لی تھی ۔ اس ضعیف خاتون نے بھی یہ محسوس کئے بغیر کہ اس نے جس کو پناہ دی ہے وہ ہمایوں ہے ، خاطر تواضع کی تھی ۔ برسوں بعد جب ہمایوں کے سپاہیوں نے اس موضع کو تلاش کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی یہاں کے باشندوں کو جب معلوم ہوا کہ ان کے گاؤں میں رات بھر پناہ لینے والی شخصیت کون تھی ، جب شہنشاہ ہمایوں جنگ فتح کرلی اور اقتدار سنبھالا تو انہوں نے اپنے سپاہیوں کو روانہ کرکے اس ضعیف خاتون سے اظہار تشکر کرنا چاہا تھا لیکن بدقسمتی سے اس وقت تک خاتون کا انتقال ہوچکا تھا ۔

450 سال قبل شیرشاہ ثوری سے جنگ کے بعد ہمایوں نے ایک ضعیف خاتون کی جھونپڑی میں پناہ لی تھی

TOPPOPULARRECENT