Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / شہیدان تلنگانہ کے افراد خاندان کو مالی امداد کی تقسیم

شہیدان تلنگانہ کے افراد خاندان کو مالی امداد کی تقسیم

شہیدوں کو خراج ، پی مہیندر ریڈی وزیرٹرانسپورٹ کا خطاب

شہیدوں کو خراج ، پی مہیندر ریڈی وزیرٹرانسپورٹ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ریاستی حکومت تلنگانہ کی جانب سے جدوجہد علحدہ ریاست تلنگانہ کے دوران اپنی زندگیوں کی عظیم قربانی دینے والے شہیدان تلنگانہ کے افراد خاندان کو مالی امداد فراہم کی گئی ۔ آج یہاں سرور نگر اسٹیڈیم ضلع رنگاریڈی میں شہیدان تلنگانہ کے افراد حاندان کو مالی امداد کی حوالگی کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر پی مہیندر ریڈی کے ہاتھوں امدادی چیکس کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ وزیر موصوف نے ضلع رنگاریڈی کے 26 شہیدان تلنگانہ کے افراد خاندان کو چیکس حوالہ کیے ۔ انہوں نے اس موقع پر شہیدان تلنگانہ کی عظیم قربانیوں کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہیدان تلنگانہ کی عظیم قربانیوں کو رقومات کے ذریعہ پورا نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ بلکہ یہ رقومات شہیدان تلنگانہ کے افراد خاندان کو کسی حد تک راحت بہم پہونچانے میں مددگار ثابت ہوسکیں گے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ حکومت شہیدان تلنگانہ کے افراد خاندان کی ہر لحاظ سے مدد کرنے کے لیے اقدامات کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے نہ صرف ضلع رنگاریڈی بلکہ ریاست کے تمام اضلاع میں جہاں نوجوانوں نے حصول علحدہ ریاست تلنگانہ جدوجہد میں اپنی قیمتی زندگیوں کی قربانی دی ہیں ان تمام اضلاع میں شہیدان تلنگانہ کے افراد خاندان کو راحت بہم پہنچانے کے لیے اقدامات کرنے کی سخت ہدایات دی ہیں ۔ شہیدان تلنگانہ کے افراد خاندان کو جب چیکس دئیے جارہے تھے تب افراد خاندان کافی غمزدہ تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT