Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / شہیدوں کی یاد میں 22اکٹوبر کو بی ایس ایف ہاف میراتھن

شہیدوں کی یاد میں 22اکٹوبر کو بی ایس ایف ہاف میراتھن

نئی دہلی۔ 27 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) سرحدی حفاظتی دستہ (بی ایس ایف) اپنے شہیدوں کی یاد میں 22 اکتوبر کو جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں بی ایس ایف ہاف میراتھن کا انعقاد کررہا ہے جس میں ملک کے بہترین اتھلیٹس کے علاوہ کینیا اور افریقہ کے میراتھن اتھلیٹ بھی حصہ لیں گے ۔ اس میراتھن میں کل 32 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔بی ایس ایف کے ڈی آئی جی پشپیندر سنگھ راٹھور نے میڈیا سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اس میراتھن کے انعقاد کا واحد مقصد بی ایس ایف کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے ملک کے لئے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ راٹھور نے اسی کے ساتھ یہ بھی کہا کہ اس میراتھن کے ذریعہ ہم ان شہیدوں کے افراد خاندان کی بھی مدد کر سکیں گے ۔بی ایس ایف ہاف میراتھن 22 اکتوبر کو جواہر لال نہرو اسٹیڈیم سے شروع ہوکر انڈیا گیٹ اور کناٹ پلیس سے گزرتے ہوئے نہرو اسٹیڈیم پر ختم ہوگی۔ 21 کلومیٹر کی یہ دوڑ 18 برس کی عمر سے زیادہ کے نوجوانوں اور دیگر کے لئے ہوگی۔ جبکہ پانچ کلومیٹر کی فن رن میں کوئی بھی حصہ لے سکتا ہے ۔ فن رن کے لئے سات سال کی عمر سے لیکر 87 برس تک کے رنرس نے اپنا رجسٹریشن کرایا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT