Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / شہیدپولیس اہلکاروں کو زبردست خراج عقیدت

شہیدپولیس اہلکاروں کو زبردست خراج عقیدت

میدک /6 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع نلگنڈہ کے سوریہ پیٹ کے علاقہ میں تخریب کاروں کے حملہ میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں ناگاراجو ، لنگیا ، مہیش کی یاد میں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے 5 اپریل کی شب ڈی ایس پی میدک مسٹر ایس راجہ رتنم کی قیادت میں روشن موم بتیوں کو ہاتھوں میں تھام کر ایک خاموش ریالی پولی

میدک /6 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع نلگنڈہ کے سوریہ پیٹ کے علاقہ میں تخریب کاروں کے حملہ میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں ناگاراجو ، لنگیا ، مہیش کی یاد میں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے 5 اپریل کی شب ڈی ایس پی میدک مسٹر ایس راجہ رتنم کی قیادت میں روشن موم بتیوں کو ہاتھوں میں تھام کر ایک خاموش ریالی پولیس میدک کے زیر اہتمام نکالی گئی ۔ اس خاموش کینڈل ریالی میں سرکل انسپکٹر راما کرشنا ، سائی ایشور گوڑ ، سب انسپکٹرس ونائیک ریڈی ، سریکانت ، ہنمنتو نائیک ، انجیا ، درگیا کے علاوہ ٹاون اور رورل پی ایس کے پولیس اہلکار بھی موجود تھے ۔ ریالی کا اہتمام نیو بس اسٹیشن سے براہ چلڈرنس پارک ، رام داس ایکس وے تک کیا گیا ۔ جس میں مقامی سیاسی پارٹیوں کے قائدین کے علاوہ کئی نوجوان شامل تھے جو تخریب کاروں کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے میدک پولیس زندہ باد کے نعرہ لگارہے تھے ۔ ڈی ایس پی میدک مسٹر راج رتنم نے تخریب کاروں کی یہ کارروائی کو بزدلانا قرار دیا ۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر سماجی عناصر کے ہاتھوں ہلاک ہونے والا کانسٹیبل ناگاراجو کی شادی ہوکر صرف 4 ماہ کا ہی عرصہ گذرا ۔ انہوں نے شدید زخمی پولیس عہدیداروں بالا گنگاریڈی ، مغلیا اور سدیا کی عاجلانہ صحتیابی کی امید کی ۔ اس موقع پر ٹی ار ایس قائدین مسرز محمد افسر ایم اے حمید ، سرینو اور مولانا محمد جاوید علی حسامی ، محمد نوید ، منصور علی ، نعمان فاروق ، محمد عمیر ، سیدعمر محی الدین ، مرزا احمد علی بیگ کے علاوہ نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔

TOPPOPULARRECENT