Tuesday , September 18 2018
Home / Top Stories / شہید فلسطینیوں کی تعداد 300 ، بان کی مون مشرق وسطیٰ روانہ

شہید فلسطینیوں کی تعداد 300 ، بان کی مون مشرق وسطیٰ روانہ

غزہ ؍ یروشلم ۔19 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل نے غزہ میں اپنے حملوں کی شدت میں اضافہ کرتے ہوئے مزید 26 فلسطینیوں کو جان بحق کردیا جن میں ایک ہی خاندان کے آٹھ ارکان بھی شامل ہیں اور اس طرح اسرائیلی حملوں میں اب تک جان بحق ہوئے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد زائد از300 ہوگئی جبکہ 12 روز سے جاری حملوں میں بے گھر ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں

غزہ ؍ یروشلم ۔19 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل نے غزہ میں اپنے حملوں کی شدت میں اضافہ کرتے ہوئے مزید 26 فلسطینیوں کو جان بحق کردیا جن میں ایک ہی خاندان کے آٹھ ارکان بھی شامل ہیں اور اس طرح اسرائیلی حملوں میں اب تک جان بحق ہوئے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد زائد از300 ہوگئی جبکہ 12 روز سے جاری حملوں میں بے گھر ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے ۔ دوسری طرف اسرائیلی دفاعی افواج کے ایک بیان کے مطابق شمالی غزہ میں فائرنگ کے تبادلہ میں تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جنھیں بغرض علاج ایک قریبی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسس (IDF) کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی آپریشن میں زائد از 40 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ دیگر 21 کو گرفتار کیا گیا ۔

جاریہ ہفتہ گزشتہ پانچ سال میں پہلی بار اسرائیل کے غزہ پر شدید زمینی حملوں میں صرف ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوا ہے جبکہ زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد بھی صرف پانچ ہے ۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اُس نے زمینی حملوں کا سلسلہ اس لئے شروع کیا ہے کہ وہ حماس کو نیست و نابود کرنا چاہتا ہے ۔ اسرائیل نے ستمبر 2005 ء میں زمینی افواج کا تخلیہ کردیا تھا اور آخری بار 2009ء میں زمینی حملے کئے تھے ۔ دریں اثناء اقوام متحدہ سے ملنے والی خبروں کے مطابق سکریٹری جان بان کی مون مشرق وسطیٰ روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کی راہ ہموار کریں گے۔

فلسطینی بچوں کی شہادت کی خبر دینے والے امریکی کو کام سے روک دیاگیا
نیویارک۔19 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) غزہ پر اسرائیلی بمباری سے پیدا شدہ صورتحال کی کوریج کرنے والے امریکی ٹی وی چینل این بی سی کے نمائندے کو واپس بلالیا گیا۔ ایمن محی الدین کو کوریج سے روکنے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اس خطے میں ان کی سلامتی کو خطرہ ہوسکتا ہے۔ یہ اقدام ان چار فلسطینی بچوں کی شہادت کی کوریج کے فوری بعد کیا گیا ہے جنہیں اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساحلی علاقے میں فٹ بال کھیلتے ہوئے شہید کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT