Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / شیئر بازارمیں اُچھال، ریکارڈ سطح درج

شیئر بازارمیں اُچھال، ریکارڈ سطح درج

ممبئی5جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) مضبوط سرمایہ کاری کے رجحان اور بیرون ملک سے ملنے والے مثبت اشارے کے سبب ابتدائی کاروبار میں آج دیسی شیئر بازار ریکارڈ اعلی ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بی ایس ای کا سنسیکس گزشتہ دن کے 33,969.64پوائنٹس کے مقابلے میں 51.63 پوائنٹس اوپر 34,021.27 پوائنٹس پر کھلا۔ پہلے گھنٹے کے کاروبار میں ہی یہ 34,175.21پوائنٹس کے اب تک کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ یس بینک، اڈانی پورٹس ، انڈوسنڈ بینک، بھارتی ایئر ٹیل اور ٹاٹا اسٹیل سنسیکس میں سب سے زیادہ برتری بنانے والی کمپنیوں میں رہیں۔خبریں لکھے جانے تک سنسیکس 0.39 فیصد کی برتری کے ساتھ 34,100.65پوائنٹس پر تھا۔ نفٹی بھی گزشتہ دن کے مقابلے 10,534.25پوائنٹس پر کھلا اور ایک وقت 10,562.80 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو اس کی بھی اب تک کی سب سے بلند سطح ہے ۔ آخری اطلاعات تک یہ 0.33 فیصد کی برتری کے ساتھ 10,539پوائنٹس پر رہا۔

TOPPOPULARRECENT