Sunday , July 22 2018
Home / Top Stories / شیئر مارکٹ میں زبردست اچھال ، 300عشاریہ سے آگے

شیئر مارکٹ میں زبردست اچھال ، 300عشاریہ سے آگے

ممبئی ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شیئر مارکٹ میں زبردست اچھال آیا ہے۔ سنسیکس 310 عشاریہ پر پہنچ گیا جبکہ پہلی مرتبہ یہ 35000 کے نشانہ پر پہنچ کر بند ہوا۔ نفٹی بھی بہترین پیشرفت کے ساتھ اختتام کو پہنچی۔ 30 شیئر سنسیکس نے 310.77 عشاریہ تک چھلانگ لگائی اور یہ نئی اونچائی تک پہنچ کر 35,081.82 پر ختم ہوئی۔ اس کا سابق ریکارڈ 34843,51 رہا۔ صبح کے وقت روپئے کی قدر میں تیزی سے بہتری واقع ہوئی۔ تاہم امریکی ڈالر کے مقابل روپئے کی قدر 63.92 رہی۔ کل ہی روپئے کی قدر 55 پیسے گھٹ گئی تھی۔ صرف ایک دن میں روپئے کی قدر میں شدید گراوٹ درج کی گئی تھی جبکہ دو ہفتے قبل ڈالر کے مقابلہ روپئے کی قدر 604.04 روپئے تھی۔

TOPPOPULARRECENT