Thursday , December 14 2017
Home / عرب دنیا / شیخہ وفا کو ’دیاوتی مودی‘ ایوارڈ

شیخہ وفا کو ’دیاوتی مودی‘ ایوارڈ

دبئی ، 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اپنی نوعیت کی اولین حوصلہ افزائی والے اقدام میں یو اے ای کی ایک آرٹسٹ کو اس خلیجی خطہ کے آرٹ اور کلچر کو فروغ دینے میں اُن کے نمایاں رول پر باوقار ’دَیاوَتی مودی ایوارڈ ‘ سے نوازا گیا ہے۔ شیخہ وَفا بنت حشر المختوم جو سارے مشرقِ وسطیٰ میں اس باوقار ٹروفی کی اولین مستحق بنیں، اُن کو لندن کے بافٹا میں منعقدہ ایک ایونٹ کے دوران ’اونٹوں‘ کے بارے میں اُن کی فنکاری پر یہ انعام پیش کیا گیا ہے۔ یہ سالانہ ایوارڈ جو دیاوتی مودی فاؤنڈیشن فار آرٹ، کلچر اینڈ ایجوکیشن کی جانب سے دیا جاتا ہے، ماضی میں مدر ٹریسا، امیتابھ بچن اور دیگر کو پیش کیا جاچکا ہے۔

 

بندرگاہ عدن کے قریب 11 سرکٹی نعشیں
دبئی، 14 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے جنوبی بندرگاہی شہر عدن کے جنگلوں میں سر کٹی نعشیںبرآمد ہوئی ہیں۔ یہ خبر آج ایک مقامی نیوز ویب سائٹ پر دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT