شیخ الاسلام فضیلت جنگ انوار اللہ فاروقی اور جامعہ نظامیہ پر مذاکرہ

حیدرآباد 13 اپریل (پریس نوٹ) بزم انوار سخن چشتی چمن کی اطلاع کے بموجب شیخ الاسلام فضیلت جنگ انوار اللہ فاروقی اور جامعہ نظامیہ کے زیر عنوان بزم انوار سخن کا ماہانہ مذاکرہ 19 اپریل 3 بجے خانقاہ سنجریہ چشتیہ افتخاریہ روبرو جامع مسجد حضرت وطن ؒ منعقد ہوگا پیر افتخاری سید شاہ قادری محی الدین حسین سنجری سخن چشتی سجادہ نشین و جانشین چشتی چمن صدارت کریں گے ۔ قاضی مقصود احمد صفدر، مولانا ضیا عرفان حسامی ، مولانا نادر المسدوسی ، صادق نوید ڈاکٹر بشیر احمد مذاکرے میں حصہ لیں گے ۔ ڈاکٹر بشیر احمد اور ڈاکٹر فرید صادق کی کتابوں کی اشاعت پر ان کا خیرمقدم ہوگا ۔ ڈاکٹر غیاث روف جناب حلیم بابر سید رضا منظور مہمان خصوصی ہوں گے ۔ ڈاکٹر راہی مذاکرے کی اور ڈاکٹر سلیم عابدی مشاعرے کی نظامت کریں گے ۔ مشاعرے کی صدارت مولانا ضیا عرفان حسامی کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT