Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / شیخ حسینہ کے قتل کی سازش ‘10ملزمین کو سزائے موت

شیخ حسینہ کے قتل کی سازش ‘10ملزمین کو سزائے موت

ڈھاکہ ۔20اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) 10عسکریت پسندوں کو آج سزائے موت اور دیگر 9کو 20سال سزائے قید کی بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سزا سنائی ۔ کیونکہ انہوں نے 2000ء میں وزیراعظم شیخ حسینہ کے قتل کی کوشش کی تھی ۔ ان مجرومین نے ایک سازش تیار کی تھی جس کے تحت شیخ حسینہ کو 2000ء میں قتل کیا جانے والاتھا ‘ جب کہ وہ جنوب مغربی گوپال گنج میں اپنے آبائی دیہات کے دورہ پر ہوتیں جہاں وہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے والی تھیں۔ صیانتی عہدیداروں نے تاہم جلسہ عام سے قبل اس بم حملہ کی سازش کا پتہ چلالیا ۔ مزید تحقیقات پر پتہ چلا کہ ممنوعہ تنظیم حرکت الجہاد اسلامی بنگلہ دیش کے سربراہ مفتی حنان جنہیں جاریہ سال کے اوئل میں سزائے موت دی جاچکی ہے ۔ جبکہ ان پر ایک اور مقدمہ جاری تھا جس میں وہ مجرم قرار دیئے گئے تھے ۔ 25 مشتبہ افراد خصوصی اختیارات قانون کے مقدمہ میں مجرم قرار دیئے گئے جن میں سے 9کو 20سال سزائے قید اور 20ہزار ٹکہ جرمانہ عائدکیا گیا ۔ دیگر 4 بری قرار دیئے گئے ۔ مجرموں کو یا تو پھانسی دی جائے گی یا ہائیکورٹ کی ہدایت پر گولی مار دی جائے گی ۔ ڈھاکہ کی عاجلانہ یکسوئی کے ٹریبونل ۔2 کی جج ممتاز بیگم نے یہ انکشاف کیا ۔ صرف 8 مجرم شخصی طور پر مقدمہ کا سامنا کررہے تھے جب کہ باقی کو ان کے غیاب میں سزا سنائی گئی ۔ بنگلہ دیش قانون کے مطابق سزائے موت کی ہائیکورٹ کی جانب سے توثیق ضروری ہے ۔ جس کیلئے ہائیکورٹ از خود سماعت کرتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT