Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / شیخ حیدر کی موت کے ضمن میں پوسٹ مارٹم رپورٹ و جوابی حلف داخل کرنے کی ہدایت

شیخ حیدر کی موت کے ضمن میں پوسٹ مارٹم رپورٹ و جوابی حلف داخل کرنے کی ہدایت

نظا م آباد :7؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر نظام آباد کے ناگارام سے تعلق رکھنے والے شیخ حیدر کی پولیس تحویل میں مشتبہ حالت میں موت واقع ہونے پر ہائی کورٹ نے اس معاملہ کو سنگین طور پر نوٹ لیتے ہوئے چیف سکریٹری محکمہ داخلہ اور ایس پی نظام آباد کو اس خصوص میں پوسٹ مارٹم کی تفصیلات جوابی حلفنامہ داخل کرنے کی چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس دلیپ بھوسلے اور جسٹس ایس وی بھٹ کے بینچ نے احکامات جاری کیا ۔ اس واقعہ پر سٹیزنس فورم ای کریٹی اینڈ جسٹس کے صدر غلام ربانی نے ہائی کورٹ سے درخواست گذاری کرتے ہوئے اس واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا ۔گورنمنٹ کریڈر نے اس بارے میں واقف کراتے ہوئے بتایا کہ سیکل کے چوری کے الزام میں شیخ حیدر کو گرفتار کیا گیا تھا گرفتاری کے بعد شیخ حیدر پولیس تحویل میں دیوار کود کر بھاگنے کی کوشش کے دوران پیر پر ہوئے زخم کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا تھا اور تشویشناک حالت میں اسے دواخانہ منتقل کیا گیا تھا اور دواخانہ میں فوت ہوگیا تھا جس پر چیف جسٹس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پیر پر ہوئے زخم سے کس طرح موت واقع ہوسکتی ہے۔ سیکل کے چوری کے الزام میں موت واقع ہونے کے واقعہ کو ہائی کورٹ سخت نوٹ لیتے ہوئے اس بارے چیف سکٹری محکمہ داخلہ تلنگانہ نے ایس پی نظام آباد کو پوسٹ مارٹم کی تفصیلی رپورٹ اور حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے 27؍ جولائی تک کیس کو ملتوی رکھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT