Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / شیخ خلیفہ بن زید النہیان بھی لندن میں قیمتی جائیدادوںکے مالک

شیخ خلیفہ بن زید النہیان بھی لندن میں قیمتی جائیدادوںکے مالک

لندن۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کے صدر لندن میں بھی1.2 بلین پاؤنڈس کی جائیدادوں کے مالک ہیں جسے انہوں نے بیرونی کمپنیوں کے ذریعہ قطعیت دی ہے۔ اخبار ’’گارجین‘‘ نے اس سلسلے میں نام نہاد پناما دستاویزات کا حوالہ دیا اور بتایا کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان ان متعدد قائدین بھی شامل ہیں جو وسطی لندن کے رئیل اسٹیٹ شعبہ میں قیمتی جائیدادوں کے مالک بتائے گئے ہیں جن کی قیمتیں کئی بلین پاؤنڈس ہیں۔ پناما کی قانونی فرم موساک فونیسکا کی دستاویزات کے افشاء پر یہ انکشاف ہوا ہے۔ بیرونی کمپنیوں کے ذریعہ برطانیہ میں جائیدادوں کا مالک ہونا غیرقانونی نہیں ہے تاہم اس میں متنازعہ بات یہ ہے کہ اس نوعیت کی جائیدادیںبنانے والے کی شناخت نہیں ہوپائی جس سے انہیں مختلف جانچ پڑتالوں اور ٹیکس معاملات سے دامن بچانے کا موقع مل جاتا ہے ۔
آسٹریلیا کے ونواتو ساحل پر زلزلہ کا جھٹکا
سڈنی۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ونواتو کے ساحل پر آج زلزلہ کا ایک زبردست جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت 6.9 بتائی گئی تاہم جاریہ ہفتہ میں دوسری بار محسوس کئے گئے اس جھٹکے میں سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کا جھٹکا 6.58 (جی ایم ٹی) نے موضع سولا میں محسوس کیا گیا۔ دوسری طرف پیسیفک سونامی وارننگ سنٹر نے بھی اطلاع دی ہے کہ تقریباً تمام دستیاب ڈیٹا سے یہ معلوم ہوجاتا ہے کہ تباہ کن سونامی کے کوئی اندیشے موجود نہیں ہیں۔ زلزلہ کے جھٹکہ میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT