Tuesday , January 23 2018
Home / جرائم و حادثات / شیخ مصطفی الدین قتل کیس کی تحقیقات جاری: کمشنر پولیس

شیخ مصطفی الدین قتل کیس کی تحقیقات جاری: کمشنر پولیس

حیدرآباد۔/27ڈسمبر، ( سیاست نیوز) گیارہ سالہ کمسن شیخ مصطفی الدین قتل معاملہ میں کمشنر پولیس نے کہا کہ تحقیقات اعلیٰ عہدیداروں کی نگرانی میں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصطفی قتل کیس میں تحقیقات کا سامنا کررہے ایک فوجی کی خودکشی کے بعد تحقیقات سست روی کا شکار ہوگئی تھیں تاہم اس کیس سے جڑے ہوئے شک کے دائرے میں موجود ہر فرد سے پوچھ گچھ جاری ہے چونکہ کمسن کے قتل کیس میں خودکشی کرنے والا فوجی مبینہ طور پر اصل ملزم تصور کیا جارہا تھا لیکن اس کی موت سے کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔انہوں نے بتایا کہ آئی پی ایس عہدیدار شاہنواز قاسم کے تبادلہ کے بعد اس کیس کی تحقیقات ذمہ دار عہدیدار آصف نگر اے سی پی محمد غوث معین الدین کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ جاریہ سال اکٹوبر4 کو مہدی پٹنم ملٹری علاقہ میں کمسن مصطفی کا مبینہ طور پر قتل کردیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT