شیخ مصطفی کے خاندان کو دو لاکھ روپئے ایکس گریشیا

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی ) کے مئیر ماجد حسین نے کمسن متوفی شیخ مصطفی کے خاندان کو دو لاکھ روپئے بطور ایکس گریشیا دینے کااعلان کیا ہے ۔ شیخ مصطفی 10 اکٹوبر کو مہدی پٹنم کے صدیق نگر فوجی علاقہ میں مشتبہ حالت میں 90 فیصد جھلس گیا تھا اور بالاخر زخموں سے فوت ہوگیا تھا ۔ اس کمسن نے مجسٹریٹ کے روبرو دئیے گئے بیان قبل از مرگ میں الزام عائد کیا تھا کہ دو فوجیوں نے اس کو طمانچہ رسید کرنے کے بعد کیروسین چھڑک کر جلادیا تھا ۔ مئیر نے غمزدہ افراد خاندان کو دلاسہ دیا اور ممکنہ تعاون کی پیشکش کی ۔

TOPPOPULARRECENT