Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / شیخ نغمہ کو باکسنگ میں اول پوزیشن

شیخ نغمہ کو باکسنگ میں اول پوزیشن

حیدرآباد ۔ 23 ستمبر ۔ ( راست ) حیدرآباد ڈسٹرکٹ اسکول گیمس فیڈریشن کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ لیول انٹر کالجیٹ ٹورنمنٹ (انڈر 19) میں شیخ نغمہ ولد شیخ مختار نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اول مقام حاصل کیا۔ سلطان العلوم کالج میں انٹر سال اول (سی ای سی گروپ) کی طالبہ نے گزشتہ روز ایل بی اسٹیڈیم میں منعقدہ مقابلوں میں اپنے تمام حریفوں کو بہ آسانی مات دی ۔ انھیں کالج انتظامیہ نے اس کامیابی پر مبارکباد دی اور مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT