Wednesday , December 19 2018

شیخ پیٹ میں ٹولی چوکی کالونیز کے مسائل پر مختلف محکموں کا اجلاس

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : ایم ایل اے جوبلی ہلز جناب ماگنٹی گوپی ناتھ کی جانب سے شیخ پیٹ ڈیویژن میں واقع کالونیوں کے مسائل کے حل کے لیے مختلف محکمہ جات کے عہدیداران کا اجلاس بروز ہفتہ 7 فروری کو او یو کمیونٹی ہال شیخ پیٹ میں 11 بجے دن منعقد ہوگا ۔ اس اجلاس میں محکمہ برقی ، پانی ، سیول سپلائی ، جی ایچ ایم سی کے علاوہ ایم آر او شیخ پ

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : ایم ایل اے جوبلی ہلز جناب ماگنٹی گوپی ناتھ کی جانب سے شیخ پیٹ ڈیویژن میں واقع کالونیوں کے مسائل کے حل کے لیے مختلف محکمہ جات کے عہدیداران کا اجلاس بروز ہفتہ 7 فروری کو او یو کمیونٹی ہال شیخ پیٹ میں 11 بجے دن منعقد ہوگا ۔ اس اجلاس میں محکمہ برقی ، پانی ، سیول سپلائی ، جی ایچ ایم سی کے علاوہ ایم آر او شیخ پیٹ شرکت کریں گے ۔ جناب محمد معین الدین صدر ٹولی چوکی کالونیز ویلفیر اسوسی ایشن شیخ پیٹ ڈیویژن نے کالونیوں کے صدور و جنرل سکریٹریز سے اپیل کی کہ وہ اپنے مسائل رجوع کریں تاکہ برسر موقع یکسوئی کی جاسکے ۔ انہوں نے آسرا اسکیم اور بیواؤں کے وظائف کی درخواستیں ایم آر او شیخ پیٹ کی جانب سے برسر موقع جانچ کو یقینی بنانے کے لیے ایم ایل اے جوبلی ہلز سے خواہش کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT