Saturday , December 16 2017
Home / بچوں کا صفحہ / شیرجنگل کا بادشاہ

شیرجنگل کا بادشاہ

پیارے بچو! شیر دنیا کے مختلف ممالک بخارا ، چین ، ہندوستان ، پاکستان ، بنگلہ دیش ، برطانیہ ، امریکہ اور افریقہ میں پائے جاتے ہیں ۔ یہ عموماً دن کو سوتا اور رات کے وقت شکار کی تلاش میں نکلتا ہے ۔ افریقہ کا شیر ’’ ببر‘‘ کہلاتا ہے ۔ یہ گھنے جنگلوں میں پایا جاتا ہے ۔
پہاڑی علاقوں کے شیر کوہ اور چٹانوں کے کھوکھلے حصوں میں رہتے ہیں ۔ شیر کی عمر عموماً پچیس سال سے لے کرتیس سال تک ہوتی ہے ۔ شیر کے بچے صرف تین سال کی عمر میں ہی جوان ہوجاتے ہیں ۔ شیر کے پنجے اور دانت نوکیلے اور تیز ہوتے ہیں ۔ یہ اپنے شکار کو منٹوں میں چیر پھاڑ کر رکھ دیتا ہے ۔ زیادہ تر شکار شیرنی کرتی ہے ۔ شیر کے دوڑنے کی رفتار نہایت تیز ہوتی ہے ۔ بھاری بھرکم ہونے کے باوجود بھاگتے ہوئے یہ لمبی جست بھی لگاتا ہے ۔ بوڑھا شیر شکار کرنے کے قابل نہیں رہتا ۔ اس کی بینائی کم ہوجاتی ہے ۔ بھاگ دوڑ کے قابل نہیں رہتا ۔ اگر یہ اپنے گروہ سے الگ تھلگ ہوجائے تو اس کیلئے زندگی بسر کرنا مشکل ہوجاتا ہے ۔ اس طرح کا شیر آدم خور بھی ہوجاتا ہے ۔ ایک بار اسے انسانی خون کی چاٹ لگ جائے تو پھر وہ انسانی گوشت کے علاوہ کچھ نہیں کھاتا ۔ شکاری ایسے شیر کو گولی سے اڑا دیتے ہیں ۔
٭٭٭٭٭

TOPPOPULARRECENT