Monday , September 24 2018
Home / جرائم و حادثات / شیرخوار بچے کے اغواء کا کیس حل

شیرخوار بچے کے اغواء کا کیس حل

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری (سیاست نیوز) تکارام گیٹ پولیس نے ڈھائی ماہ کے شیرخوار کے اغواء کا معمہ اندرون 24 گھنٹے حل کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نارتھ زون پی سدھیر بابو نے بتایا کہ کل پنالہ ورا لکشمی کے شیر خوار بچہ بھوانیشور کا نامعلوم افراد نے اس کے مکان سے اس وقت اغواء کرلیا تھا جب وہ اپنی ماں کے ساتھ محو خواب تھا۔ انہوں نے بتایا کہ تکارام گیٹ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک اغواء کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی اور پولیس نے شبہ کی بنیاد پر 45 سالہ جی سنگیتا اور اس کے بیٹے 26 سالہ این اروند ساکن تکارام گیٹ کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ ماں بیٹے نے جوبلی بس اسٹیشن کے ذریعہ کریم نگر کے علاقہ سلطان آباد پہنچ کر کیاپ ڈرائیور این ستیش کمار کی مدد سے راجیا اور اس کی بیوی شاملا کو 1.6 لاکھ میں فروخت کردیا۔ پولیس نے اغواء میں ملوث سنگیتا ، اروند ، ستیش کمار ، دیوی راجیا اور دیوی شاملا کو گرفتار کرتے ہوئے شیرخوار کو ان کے چنگل سے بچالیا اور بعد ازاں ان کے قبضہ سے ایک لاکھ روپئے برآمد کرلئے۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کو آج شام عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا۔

TOPPOPULARRECENT