Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / شیرخوار لڑکی کو بلی چڑھنے سے بچالیا گیا

شیرخوار لڑکی کو بلی چڑھنے سے بچالیا گیا

نئی دہلی۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی دہلی کے نہرووہار علاقہ میں ایک 4 ماہ کی شیرخوار لڑکی کو بچالیا گیا جس کا اس کے ماموں نے اغوا کرلیا اور اسے بلی چڑھانے کے لئے فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ماموں 22 سالہ آصف ، تانترک 35 سالہ محمد الیاس، 32 سالہ دلشاد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 4 ماہ کی یہ لڑکی جمعہ کی شب سے اپنے گھر سے غائب تھی۔ کافی تلاش کے باوجود اس کا پتہ نہیں چل سکا ۔ آخر پولیس کو انٹلیجنس اطلاعات کے ذریعہ یہ معلوم ہوا کہ آصف نے اسے الیاس کو فروخت کردیا تاکہ اس کی بلی چڑھائی جاسکے۔ الیاس نے تفتیش کے دوران بتایا کہ اختیارات میں اضافے کے لئے وہ ایسا کررہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT