شیرخوار لڑکی کی موت ، ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد /11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مشیرآباد کے علاقہ میں ایک شیرخوار لڑکی کی موت کے بعد پولیس نے ایک ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 14 ماہ کی لڑکی میمونہ بیگم جو وارثی گوڑہ علاقہ کے ساکن شخص شیخ نظیر کی بیٹی تھی اس شیرخوار لڑکی کو خرابی صحت کے سبب مقامی پرائیویٹ میڈیکل پریکٹشنر سے رجوع کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق اس علاقہ میں پرکاش پریکٹس کرتا ہے جس نے لڑکی کی تشخص کے بعد ادویات تجویز کی اور ایک سیرپ بھی دینے کا مشورہ دیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان ادویات کے استعمال کے بعد میمونہ بیگم کی صحت مزید بگڑ گئی اور فوری طور پر لڑکی کو دوبارہ پرکاش سے رجوع کیا گیا جس نے لڑکی کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کرنے کا مشورہ دیا ۔ جہاں لڑکی فوت ہوگئی ۔ انسپکٹر پولیس مشیرآباد مسٹر رامچندر ریڈی نے بتایا کہ پرکاش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT