Thursday , January 24 2019

شیرخوار کے اغواء میں ملوث آٹو ڈرائیور کی تصاویر جاری

عابڈس پولیس میں شکایت پر تحقیقات کا آغاز
حیدرآباد ۔ 15 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : شیرخوار لڑکے کے اغواء میں ملوث نامعلوم شخص کی تصاویر کو عابڈس پولیس نے جاری کردیا ہے ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز گیارہ ماہ کے شیرخوار لڑکے سید احمد کا نامعلوم آٹو ڈرائیور نے اغوا کرلیا تھا ۔ سب انسپکٹر عابڈس مسٹر رامبابو کے مطابق سید احمد کی والدہ چندرائن گٹہ علاقہ کی ساکن محمدی بیگم کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور آج علاقہ میں موجودہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اس آٹو ڈرائیور کی تصویر کو حاصل کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق محمدی بیگم اپنے گیارہ ماہ کے فرزند سید احمد کے ہمراہ عابڈس علاقہ بطور شاپنگ آئی تھی اور ایک فٹ ویر شوروم میں اپنے شوہر کے لیے خریداری کرنے گئی تھی ۔ اس دوران اس نے سید احمد کو آٹو ڈرائیور کے حوالے کیا تھا اور جب وہ شوروم کے باہر آئی تب تک نامعلوم شخص شیرخوار احمد کو لے کر فرار ہوگیا ۔ پولیس عابڈس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT