Thursday , January 18 2018
Home / جرائم و حادثات / شیرخوار کے اغوا کا ڈرامہ ‘ ماں اور نانی گرفتار

شیرخوار کے اغوا کا ڈرامہ ‘ ماں اور نانی گرفتار

بچے کو 1,32,000روپئے میں فروخت کرنے کا انکشاف

بچے کو 1,32,000روپئے میں فروخت کرنے کا انکشاف
حیدرآباد۔ 9 فروری (سیاست نیوز) نارتھ زون کی ماریڈ پلی پولیس نے جوبلی بس اسٹیشن سے دیڑھ ماہ کے شیرخوار کے اغوا کا ڈرامہ رچنے والے ماں اور نانی کو گرفتار کرلیا۔ اس سلسلے میں تفصیلات بتاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پولیس نارتھ زون مسٹر سدھیر بابو نے کہا کہ 7 فروری کو 25 سالہ بی رجیتا متوطن گنیش نگر ضلع کریم نگر نے ماریڈپلی پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کرائی جس میں بتایا کہ ضروریات سے فارغ ہونے کیلئے اپنے دیڑھ ماہ کے کمسن بچے کو نانی کے حوالے کیا جہاںکالے کپڑوںمیں ملبوس 50 سالہ خاتون نے اس بچے کے اغوا کا دعویٰ کیا۔ مسٹر سدھیر بابو نے بتایا کہ ماریڈپلی پولیس نے اس سلسلے میں اغوا کا ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور انسپکٹر رویندرا ریڈی کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے اغوا کے ڈرامہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی رجیتا اور اس کی ماں وجیا تنگدستی کا شکار ہے اور ان دونوں نے حیدرآباد پہنچ کر اپنے دیڑھ ماہ کے بچے کو 20 دن قبل ایک لاکھ 32 ہزار روپئے میں حسنیٰ آباد کے جنگم لکشمی اور بھاگیماں کی مدد سے ایم بھوجنگ راؤ جو پیشہ سے ڈرائیور ہے ،کو فروخت کردیا۔ پولیس نے بھوجنگ راؤ کے قبضہ سے شیرخواربچے کو برآمد کرتے ہوئے ماں و بیٹی کو گرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT