Monday , November 19 2018
Home / جرائم و حادثات / شیر کی نقلی چمڑی فروخت کی کوشش پر چار افراد گرفتار

شیر کی نقلی چمڑی فروخت کی کوشش پر چار افراد گرفتار

حیدرآباد /21 مارچ ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم رچہ کنڈہ نے 4 افراد کو گرفتار کرلیا جو شیر کی نقلی جلد کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ عبداللہ پور میٹ پولیس اور ایس او ٹی پولیس نے مشتبہ کارروائی میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کے بعد پولیس نے 26 سالہ راجو ساکن کتہ گڈیم 37 سالہ سرینواس گوڑ 29 سالہ رمیش اور 33 سالہ وینکٹیشورلو کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے نقلی شیر کی جلد کے علاوہ ایک کار اور سیل فون ضبط کرلئے ۔ نقلی جلد کو شیر کی جلد بناکر دھوکہ دینے کی کوشش کی جارہی تھی ۔ ایس او ٹی نے مزید تحقیقات کیلئے گرفتار افراد کو ضبط رشدہ اشیاء کے ساتھ عبداللہ پور میٹ پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT