Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / شیعب ملک نے ایک مثال قائم کردی:باری

شیعب ملک نے ایک مثال قائم کردی:باری

کراچی ۔4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر وسیم باری نے آل راؤنڈر شعیب ملک کے ٹسٹ سے کنارہ کشی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے دوسرے کھلاڑیوں کے لئے مثال قائم کی ہے۔ وسیم باری کے بموجب  میرے خیال میں شعیب ملک نے صحیح راستا اختیار کیا  ہے جب انھوں نے محسوس کیا کہ اس طویل طرز کی کرکٹ  میں وہ خود کوآرام دہ محسوس نہیں کرتے ، اس سیریز سے قبل انھوں نے پانچ سال سے کوئی ٹسٹ نہیں کھیلا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا یہ اعلان ان کا بہترین رویہ ہے کیونکہ اس طرح کے فیصلے لینا آسان نہیں ہوتا لیکن اگر کوئی دشواری محسوس کرے اور ٹسٹ کرکٹ کے دباو کو برداشت نہیں کرسکتا ہو تو وہی اس بات کو جانچنے کا بہترین شخص ہے کہ اسے کھیل جاری رکھنا چاہیے یا دوسرا راستہ اختیار کرنا ہے، ایک مشکل فیصلہ لینا یہ ان کی جرات ہے۔ وسیم باری نے کہا ہے کہ  پاکستان میں شاز ونادر ہی ایسا ہوتا ہے کہ بڑا کھلاڑی اپنی مرضی سے سبکدوش ہوجائے۔ میرے خیال میں مسئلہ ہمارے نظام میں ہے ، جب 1984 میں آسٹریلیا کے دورے کے بعد میں سبکدوش ہوا تھا تو میں نے پاکستان کے طویل دورے کے دوران ذہن بنا لیا تھا جب میں نے محسوس کیا کہ وقت آگیا ہے اور میری دلچسپی بھی کم ہورہی تھی کیونکہ میں گزشتہ 16 برسوں  سے اپنے ملک کی نمائندگی کررہا تھا۔ متعدد مرتبہ پاکستانی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ رہنے والے وسیم باری کا ماننا ہے کہ شعیب ملک ابھی بھی ونڈے اور ٹوئنٹی20  طرز میں کھیلنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT