Sunday , January 21 2018
Home / عرب دنیا / شیعہ باغیوں کے ہاتھوں یمن کے سینئر سنی قائدین کا اغوا

شیعہ باغیوں کے ہاتھوں یمن کے سینئر سنی قائدین کا اغوا

صنعاء ۔6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک یمنی اسلامی سنی سیاسی پارٹی کا کہنا ہے کہ ان کی حریف باغی شیعہ گروپ کی جانب سے زائد از 100 افراد کا اغوا کیا گیا ہے۔ ان میں پارٹی کے دو سینئر قائدین بھی شامل ہیں۔ اصلاح پارٹی جو یمن میں اخوان المسلمین کی شاخ تصور کی جاتی ہے، نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ باغی جنہیں ’’حوثی‘‘ کہا جاتا ہے، نے اتحادی سکیورٹی فورسیس کے ساتھ جو معزول کئے گئے صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ہے، نے کئی دھاوے کرتے ہوئے پارٹی کے کلیدی ارکان محمد قاہاطن اور حسن الباری کے علاوہ دیگر 120 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ اصلاح یمن میں اقتدار کیلئے ایک روایتی پارٹی تصور کی جاتی ہے اور حوثی کی زبردست حریف ہے جس نے حوثیوں کے لئے سعودی کی قیادت والے اتحاد کی بمباری کی تائید کی ہے جو گیارہویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT