شیعہ برادری کیلئے رشتوں کا آج دوبدو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف کے بے نظیر انتظامات‘ جناب ظہیر الدین علی خان صدارت کرینگے

سیاست و ایم ڈی ایف کے بے نظیر انتظامات‘ جناب ظہیر الدین علی خان صدارت کرینگے
حیدرآباد21 فبروری (دکن نیوز) شیعہ برادری کے لڑکوں و لڑکیوں کی شادیوں کے سلسلہ میں سیاست و ایم ڈی ایف کی جانب سے والدین و سرپرستوں کیلئے 39 واں دوبدو ملاقات پروگرام اتوار 22 فبروری کو شام 6 تا 10بجے شب‘ دیوڑھی حسینیہ ‘ نواب عنایت جنگ بہادر منڈی میر عالم میں مقرر ہے ۔ شیعہ طبقہ کی سربرآوردہ شخصیتوں کے اصرار پر مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم دوسرا خصوصی پروگرام منعقد کررہا ہے۔ دوبدو پروگرام میں اس بار اسکرین نصب کیا جائے گا جس پر لڑکوں کے فوٹوز اور ان کے بائیو ڈاٹاس کا ملاحظہ کرنے کی مکمل سہولت حاصل رہے گی اس کے علاوہ خواتین کیلئے ٹی وی لگائے جارہے ہیں جن پر وہ لڑکوں و لڑکیوں کی تصاویر اور ان کی تعلیم ‘تاریخ پیدائش اور خاندان کی مکمل تفصیلات کا مشاہدہ کرسکیں گے۔ جناب عابد صدیقی صدر فورم نے شیعہ برادری کیلئے ہونے والے دوسرے دوبدو ملاقات پروگرام کے انعقاد کے سلسلہ میں نواب سید اصغر حسین اور علی رضا کے تعاون و اشتراک کیلئے اظہار تشکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس پروگرام سے بھی سینکڑوں والدین استفادہ کرسکیں گے ۔ انہو ںنے بتایا کہ بنگلور ‘لکھنو اور دیگر علاقوںسے بھی والدین نے دوبدو پروگرام میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ صدر ایم ڈی ایف جناب عابد صدیقی نے کہا کہ والدین و سرپرستوں کیلئے مختص کردہ اس پروگرام کیلئے خصوصی مفت رجسٹریشن کاؤنٹرس قائم کئے جارہے ہیں جہاں لڑکے و لڑکیوں کے لئے نئے رجسٹریشن کروائے جاسکتے ہیں ۔ جن والدین نے پہلے یہ رجسٹریشن کروالیا ہے انہیں مزید رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں ہے تاہم نئے رجسٹریشن کیلئے لڑکا و لڑکی کے دو عدد فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس اپنے ساتھ لانا ضروری ہے۔ جناب ظہیر الدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست اس پروگرام کی صدارت کریں گے ۔ افتخار حسین فدا علی سکریٹری فیض عام ٹرسٹ ‘ مولانا شان حیدر‘ مولانا علی مرتضیٰ اور نواب سید اصغر حسین مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ اس کے علاوہ کئی سماجی کارکن اور شیعہ علماء کرام شرکت کریں گے ۔ صدر ایم ڈی ایف کا استقبالیہ خطاب ہوگا ۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم رہے گا ۔ ایم اے قدیر‘ اقبال احمد خان ‘ ڈاکٹر ایوب حیدری‘ محمد خواجہ معین الدین ‘میر انور الدین ‘سید ناظم الدین ‘احمد صدیقی میکش‘ محمد نصر اللہ خان ‘ریحانہ نواز ‘ عرشیہ عامرہ ‘زاہد فاروقی ‘محترمہ شمیم اور دیگر عہدیداروں نے والدین و سرپرستوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اس خصوصی پروگرام سے بھر پور استفادہ کریں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT