Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / شیعہ برادری کے رشتوں کیلئے آج دوبدو پروگرام

شیعہ برادری کے رشتوں کیلئے آج دوبدو پروگرام

منڈی میرعالم میں مقرر، جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کرینگے

منڈی میرعالم میں مقرر، جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کرینگے
حیدرآباد ۔ 7 فبروری (دکن نیوز) ادارہ سیاست و مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیراہتمام 38 واں دوبدو ملاقات پروگرام برائے شیعہ برادری آج اتوار 8 فبروری کو 2 بجے دن تا 5 بجے شام دیوڑھی حسینیہ نواب عنایت جنگ بہادر، منڈی میرعالم مقرر ہے، جس میں صرف و صرف شیعہ لڑکے و لڑکیوں کیلئے شادیوں کے رشتے طئے کرنے والدین و سرپرست شرکت کریں گے۔ جناب عابد صدیقی صدر مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم نے بتایا کہ شہر میں پہلی مرتبہ شیعہ برادری کے لڑکوں و لڑکیوں کے پیامات کی نشاندہی اور رشتوں کے انتخاب کیلئے یہ خصوصی دوبدو ملاقات پروگرام رکھا جارہا ہے۔ دوبدو ملاقات پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کریں گے جبکہ ذاکر اہلبیت مولانا علی مرتضیٰ اور نواب سید اصغر حسین مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ علی رضا صدر مرکزی سیرت الزہرہ کمیٹی کے تعاون و اشتراک سے یہ دوبدو پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر والدین و سرپرست باہمی مشاورت سے رشتے طئے کریں گے۔ مفت رجسٹریشن کیلئے خصوصی رجسٹریشن کاونٹر ہوگا۔ والدین و سرپرستوں کو چاہئے کہ وہ لڑکے و لڑکیوں کے دو عدد فوٹوز و بائیو ڈاٹاس اپنے ہمراہ لائیں۔ ایم ڈی ایف کے عہدیداران اور دیگر نے والدین و سرپرستوں سے خواہش کی ہیکہ اس خصوصی پروگرام سے استفادہ کریں۔ مزید تفصیلات کیلئے محمد عبدالقدیر نائب صدر فورم 9394801526 اور علی رضا سے فون نمبر 9391144469 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT