Friday , December 15 2017
Home / پاکستان / شیعہ خواتین کو محرم کے بغیر سفر حج کی اجازت ؟

شیعہ خواتین کو محرم کے بغیر سفر حج کی اجازت ؟

لاہور ۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) لاہور ہائیکورٹ نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی ہیکہ وہ شیعہ خواتین کو جاریہ سال کسی محرم مرد کے بغیر سفر حج کی اجازت دے۔ انگریزی اخبار ڈان کے مطابق جسٹس عائشہ ملک نے فی الحال شیعہ خواتین کو عارضی راحت فراہم کی ہے کیونکہ وزارت کی کونسل نے اس عہدیدار کا نام ظاہر کرنے کیلئے مزید وقت طلب کیا ہے جس سے کونسل آف اسلامک آئیڈیالوجی (CII) کی 2013ء ہی میں کی گئی ایک سفارش پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے مطابق شیعہ خواتین کو محرم مردوں کے ساتھ سفر حج پر جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ جج نے اس معاملہ کو 14 اکٹوبر تک زیرالتواء رکھا ہے۔ جسٹس عائشہ ملک ایک عرضداشت کی سماعت کررہی تھیں جہاں شیعہ عازمین خصوصی طور پر خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھے جانے کی شکایت کی گئی تھی۔ قبل ازیں کی گئی سماعت کے دوران وزارت کو عدالت نے بتایا کہ اس موضوع پر اس نے سی آئی آئی سے کبھی بھی کوئی مشورہ طلب نہیں کیا جبکہ ایک پارلیمانی کمیٹی نے کونسل کی سفارشات پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے مطابق خواتین کو سفر حج پر جانے کیلئے محرم مرد کے ساتھ ہونا ضروری ہے جس پر عائشہ ملک نے وزارت مذہبی امور سے کہا کہ انہیں سی آئی آئی کی سفارشات کا نفاذ کرنے والے عہدیدار کا نام بتایا جائے۔

TOPPOPULARRECENT