Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / شیعہ رشتوں کا دو بہ دو ملاقات پروگرام

شیعہ رشتوں کا دو بہ دو ملاقات پروگرام

13 جنوری کو دیوڑھی عنایت جنگ بہار میں مقرر ، جناب ظہیر الدین علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم اور مرکزی سیرت الزہرا کمیٹی کے زیر اہتمام پانچواں شیعہ لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے رشتوں کا 70 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام 13 جنوری کو جمعہ سہ پہر 3 تا 7 بجے شام دیوڑھی عنایت جنگ بہادر میر عالم منڈی منعقد ہوگا ۔ جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر سید علی عباس فرزند سابق چیف جسٹس مولوی حامد بن بشیر شرکت کریں گے ۔ جب کہ اعزازی مہمانان کی حیثیت سے افتخار حسین سکریٹری فیض عام ٹرسٹ ، نواب سید اشرف حسین ، نواب سید اصغر حسین ( اصغر نواب ) شرکت کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف خیر مقدمی کلمات ادا کریں گے ۔ ایم اے قدیر آرگنائزنگ پریسڈنٹ کے بموجب شیعہ حضرات کے چار پروگرام سیاست اور ایم ڈی ایف اور مرکزی سیرت الزہرا کمیٹی کی جانب سے منعقد ہوچکے ہیں ۔ جس میں شیعہ والدین نے پروگرام میں اپنے لڑکے و لڑکیوں کے رشتوں کا انتخاب کیا اور وہ جوڑے کامیاب ازدواجی زندگی گذار رہے ہیں ۔ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے پھر ایک مرتبہ پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں لڑکے اور لڑکوں کے والدین کو اپنی تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے بائیو ڈاٹاس اور فوٹو داخل کرنا ہوگا ۔ اس کے علاوہ مزید بائیو ڈاٹاس کے کاپیز ساتھ رکھیں تاکہ رجسٹریشن اور رشتوں کے انتخاب میں آسانی ہوسکے ۔ 13 جنوری کو دیوڑھی عنایت جنگ پرانی حویلی میں مفت رجسٹریشن کی سہولت حاصل رہے گی ۔ اس پروگرام میں تلنگانہ ہی نہیں بلکہ بیرونی ریاستوں کے علاوہ امریکہ ، کینڈا اور عرب ممالک میں مقیم والدین اور سرپرست حضرات شریک ہو کر اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے انتخاب کریں گے ۔ جناب علی رضا صدر مرکزی سیرت الزہرا کمیٹی نے بتایا کہ پروگرام کی تیاریاں جاری ہیں ۔ والدین دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست میں بھی مابقی ایام میں لڑکوں اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز داخل کرسکتے ہیں ۔ فورم کے اراکین محمد تاج الدین ، ڈاکٹر ایوب حیدری ، نائب صدور ، احمد صدیقی مکیش آرگنائزنگ سکریٹری ، محمد نصر اللہ خاں پبلسٹی سکریٹری ، محمد احمد ، سید اصغر حسین ، صالح بن عبداللہ باحاذق ، خدیجہ سلطانہ ، ڈاکٹر دردانہ ، سیدہ محمدی نے والدین اور سرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ اس پروگرام سے استفادہ کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9394801526 ۔ 9391144469 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT