Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / شیعہ لڑکے لڑکیوں کے پیامات کا دوبدو پروگرام

شیعہ لڑکے لڑکیوں کے پیامات کا دوبدو پروگرام

ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں پروگرام کی صدارت کریں گے

ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں پروگرام کی صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ادارہ سیاست ، ماینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم و سیرت الزہرا کمیٹی کے زیر اہتمام شیعہ لڑکے و لڑکیوں کے رشتوں کے لیے پہلا دوبدو ملاقات پروگرام 8 فروری کو دو بجے دن منعقد ہوگا ۔ حسینیہ نواب عنایت جنگ بہادر منڈی میر عالم میں منعقد ہونے والے اپنی طرز کے اس منفرد پروگرام کی صدارت ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کریں گے ۔ ذاکر اہلبیت مولانا علی مرتضی اور نواب سید اصغر حسین ( اصغر نواب ) مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ سینئیر قومی لیڈر جناب علی رضا صدر مرکزی سیرت الزہرا کمیٹی ( گورنمنٹ رجسٹرڈ ) کنوینر نے والدین و سرپرستوں سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف اور جناب ایم اے قدیر نائب صدر ایم ڈی ایف نے شیعہ والدین و سرپرستوں کو مشورہ دیا کہ وہ اس پروگرام سے بھر پور استفادہ کریں ۔ ذاکر اہلبیت مولانا علی مرتضی ، شاعر اہلبیت الحاج عباس رضوی سعید ، نواب سید اصغر حسین ( اصغر نواب ) ، کانگریسی قائد سید دلاور حسینی ، نوشاد حسین یاور ( بوہرہ ) ، قطب الدین شاکر ( بوہرہ ) اور دوسری اہم شخصیتوں نے اپنے مشترکہ بیان میں سیرت الزہرا کمیٹی کے صدر جناب علی رضا کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ ان لوگوں نے ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں سے بھی اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کا فلاحی پروگرام معاشرہ میں شادی بیاہ سے متعلق پیدا ہونے والی رکاوٹوں کو دور کرنے میں اہم رول ادا کریگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT