Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / شیعہ لڑکے و لڑکیوں کیلئے ایم ڈی ایف کا دوبدو پروگرام

شیعہ لڑکے و لڑکیوں کیلئے ایم ڈی ایف کا دوبدو پروگرام

حیدرآباد 10 جنوری (راست) ادارہ سیاست کی جانب سے شیعہ لڑکے و لڑکیوں کیلئے مرکزی سیرت الزہرہ کمیٹی کے زیراہتمام جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے تعاون سے بہت جلد رشتوں کا دوبدو پروگرام منعقد ہوگا۔ جناب علی رضا نے بتایا کہ اس مجوزہ پروگرام میں بائیو ڈاٹا کا سرپرستوں کی جانب سے مشاہدہ کیا جائے گا اور رشتوں کا مرحلہ طے ہوگا۔ صرف سرپرستوں کو شرکت کی اجازت رہے گی۔ فارمس کی اجرائی عمل میں آچکی ہے۔ خواہشمند حضرات تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9391144469 ، 9394801526 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT