Sunday , December 17 2017
Home / عرب دنیا / شیعہ مسجد میں دھماکہ کا مقدمہ کویت میں سات افراد کو سزائے موت سنائی گئی

شیعہ مسجد میں دھماکہ کا مقدمہ کویت میں سات افراد کو سزائے موت سنائی گئی

کویت سٹی 15 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کویت کی ایک عدالت نے آج سات افراد کو سزائے موت سنائی ۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک شیعہ مسجد پر حملہ میں حصہ لیا تھا جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی ۔ ان ملزمین میں پانچ کو ان کے غیاب میں سزائے موت سنائی گئی ۔ اسمقدمہ میں جملہ 26 ملزمین تھے جن میں سات خواتین شامل تھیں۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک سعودی خود کش بمبار کو 26 جون کو ہوئے حملے میں مدد فراہم کی تھی ۔ اس حملے میں 26 شیعہ بانشدے ہلاک ہوگئے تھے جن میں دو ہندوستانی بھی شامل تھے ۔ زخمیوں کی تعداد 227 تھی ۔ جن افراد کو آج سزائے موت سنائی گئی ان میں ایک شخص پر الزام ہے کہ اس نے سعودی بمبار کو مسجد تک پہونچایا تھا جبکہ دوسرے ملزم کو داعش کی مقامی برانچ کا سربراہ قرار دیا گیا ہے ۔یہ دونوں عدالت میں موجود تھے ۔ دوسرے پانچ ملزمین مفرور بتائے گئے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سعودی عرب سے برف کے ڈبوں میں دھماکو مادہ کویت کو منتقل کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT