Wednesday , November 22 2017
Home / سیاسیات / شیلا ڈکشت کے تقرر سے کوئی فرق نہیں ہوگا ‘ ایس پی ‘ بی جے پی

شیلا ڈکشت کے تقرر سے کوئی فرق نہیں ہوگا ‘ ایس پی ‘ بی جے پی

لکھنو 14 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) یو پی میں برسر اقتدرا سماجوادی پارٹی اور اپوزیشن بی جے پی نے کانگریس کی جانب سے شیلا ڈکشت کو وزارت اعلی امیدوار کے طور پر پیش کئے جانے پر اپنے رد عمل میں کہا کہ اس سے رائے دہندے متاثر نہیں ہونگے ۔ سینئر ایس پی لیڈر سی پی رائے نے اس فیصلے کو کانگریس کا داخلی معاملہ قرار دیا ہے تاہم کہا کہ یہ دیکھنا ہوگا کہ شیلا ڈکشت کس طرح پارٹی ورکرس کو پرجوش کرسکیں گی جبکہ وہ ریاست میں دو دہوں سے حوصلہ شکنی کا شکار ہیں۔ بی جے پی جنرل سکریٹری وجئے بہادر پاٹھک نے اپنے رد عمل میں کہا کہ کانگریس نے جس پیکج کا اعلان کیا ہے اس سے رائے دہندوں پر کوئی اثر نہیں ہونے والا ہے اور نہ ہی اس سے سیاسی اہمیت کی حامل اس ریاست کے مستقبل پر کوئی اثر ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اکثر موقعوں پر سماجوادی پارٹی کی تائید کرتی رہی ہے اور کیا اب بھی وہ ایس پی کی بی ٹیم کی طرح کام کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی ؟ ۔
شیلا ڈکشت کو آج کانگریس نے وزارت اعلی امیدوار کے طور پر پیش کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT