Sunday , January 21 2018
Home / سیاسیات / شیلا ڈکشٹ کی بحیثیت گورنر حلف برداری

شیلا ڈکشٹ کی بحیثیت گورنر حلف برداری

تھرواننتا پورم ۔/11مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس قائد اور دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا ڈکشٹ نے آج راج بھون میں کیرالا کے گورنر کی حیثیت سے حلف لیا۔ کیرالا ہائی کورٹ کی چیف جسٹس منجولا چیلور نے انھیں عہدہ کا حلف دلایا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ اومین چنڈی اور ان کے کابینی رفقاء بھی تقریب میں موجود تھے۔ 75سالہ شیلا ڈکشٹ کے پیشرو نکھل

تھرواننتا پورم ۔/11مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس قائد اور دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا ڈکشٹ نے آج راج بھون میں کیرالا کے گورنر کی حیثیت سے حلف لیا۔ کیرالا ہائی کورٹ کی چیف جسٹس منجولا چیلور نے انھیں عہدہ کا حلف دلایا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ اومین چنڈی اور ان کے کابینی رفقاء بھی تقریب میں موجود تھے۔ 75سالہ شیلا ڈکشٹ کے پیشرو نکھل کمار چونکہ ریاست بہار کے اورنگ آباد حلقہ سے لوک سبھا انتخابات لڑنے والے ہیںلہذا انہوں نے گورنر کی حیثیت سے اپنا استعفی پیش کردیا۔ راج بھون میں ایک سادہ سی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شیلا ڈکشٹ کے خیر خواہوں بشمول ارکان خاندان اور ان کے سابق کابینی رفقاء بھی موجود تھے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ شیلا ڈکشٹ نے 1998ء تا 2013ء نئی دہلی کی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اپنی بیش بہا خدمات انجام دیں۔ 2013ء اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو شکست فاش کے بعد شیلا ڈکشٹ کو اپنے عہدہ سے مستعفی ہونا پڑا تھا۔

TOPPOPULARRECENT