Saturday , December 15 2018

شیلٹر ہوم اسکینڈل ‘ کلیدی ملزم کا بیٹا پوچھ تاچھ کے بعد رہا

مظفر پور ۔12اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی نے آج اپنی تحویل سے کلیدی ملزم کے بیٹے راہول آنند کو پوچھ تاچھ کے بعد رہا کردیا۔ آنند کو کل رات اُس کی قیامگاہ سے سی بی آئی کی ٹیم نے گرفتار کیا تھا ۔ گذشتہ 12گھنٹے دھاوے کئے گئے تھے اور اب شیلٹر ہوم کو مقفل کردیا گیا ہے ۔ ملزم کا لڑکا آج علی الصبح اپنے گھر پہنچ گیا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ سی بی آئی دیگر پہلوؤں سے بھی اس واقعہ کا جائزہ لے رہی ہے اور مظفر پور شیلٹر ہوم میں متاثرین سے تفتیش کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT