Saturday , November 18 2017
Home / سیاسیات / شینابورا قتل کیس ، 10 مقامات پر سی بی آئی کے دھاوے

شینابورا قتل کیس ، 10 مقامات پر سی بی آئی کے دھاوے

نئی دہلی ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سی بی آئی نے آج شینا بورا قتل کیس کے سلسلہ میں میڈیا کی نامور شخصیت پیٹر مکرجی اور ان کی اہلیہ اندرانی کے 9 قیام گاہوں کی تلاشی لی جو کہ 5 شہروں میں واقع ہیں ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ تحقیقاتی ایجنسی نے ممبئی اور گوا میں واقع پیٹر اور اندرانی کی رہائش گاہوں اور گوہاٹی میں اندرانی کا آبائی مکان اور ان کے ڈرائیور پینٹورام رائے کے مکانات واقع ممبئی اور چنڈوارہ ( مدھیہ پردیش ) اور کولکتہ میں سنجیو کھنہ کے مکان پر بیک وقت دھاوے کئے گئے ۔ واضح رہے کہ 25 سالہ شینا بورا جو کہ اندرانی کو پہلے شوہر سے پیدا ہوئی تھی 24 اپریل 2012 کو قتل کے بعد ضلع رائے گڑھ کے ایک جنگل میں نعش کو نذر آتش کردیا گیا تھا ۔ ممبئی پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ کیس سی بی آئی کے حوالے کردیا تھا کیوں کہ اس کیس کے سازشی عناصر کا تعلق ایک سے زائد ریاستوں سے ہے ۔

TOPPOPULARRECENT