Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / شینابورا قتل کیس میں شریک مجرم کا انحراف

شینابورا قتل کیس میں شریک مجرم کا انحراف

ممبئی ۔ 11 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : شینا بورا قتل کیس آج اس وقت نیا موڑ اختیار کرگیا جب کلیدی ملزم اندرانی مکرجی کے سابق ڈرائیور شیامور رائے نے سی بی آئی کی خصوصی عدالت سے کہا کہ وہ گواہ معافی یافتہ بن کر جرم سے متعلق بعض حقائق کا انکشاف کرنا چاہتا ہے ۔ گذشتہ ہفتہ رائے نے 2 صفحات پر مشتمل ایک مکتوب عدالت کو روانہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ حقائق بیان کرنا چاہتا ہے بشرطیکہ اس کیس میں معافی دی جائے ۔ خصوصی جج ایچ ایس مہاجن نے آج ڈرائیور کو عدالت کے کٹہرے میں طلب کیا ۔ جس نے کہا کہ جرم سے متعلق بعض پوشیدہ حقائق سے واقف ہے کیوں کہ وہ بذات خود شینابورا کے قتل میں حصہ لیا تھا ۔ جج نے کیس کے بارے میں دریافت کیا تو اس نے بتایا کہ شینا کا گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا ۔ رائے نے عدالت سے یہ بھی کہا کہ وہ کسی کے دباؤ یا زور زبردستی میں آکر سرکاری گواہ نہیں بن رہا ہے بلکہ ضمیر کی آواز پر یہ انکشافات کرنا چاہتا ہے ۔ عدالت نے سی بی آئی کو ہدایت دی کہ وہ رائے کی عرضی پر 17 مئی کو جواب داخل کرے ۔۔

TOPPOPULARRECENT