Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / شینابورا قتل کیس کا نیا موڑ، پیٹرمکرجی پر فردجرم سوتیلے باپ کی گرفتاری کی وجوہات بتانے سے سی بی آئی کا انکار

شینابورا قتل کیس کا نیا موڑ، پیٹرمکرجی پر فردجرم سوتیلے باپ کی گرفتاری کی وجوہات بتانے سے سی بی آئی کا انکار

ممبئی ۔ 20 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : میڈیا کی مشہور شخصیت پیٹر مکرجی جنہیں شینا بورا قتل کیس میں ثبوتوں کو مسخ کرنے کے الزام میں کل سی بی آئی نے گرفتار کرلیا تھا آج عدالت میں پیش کردیا گیا اور سی بی آئی نے ان پر قتل کے الزام میں فردجرم عائد کیا جبکہ عدالتی تحویل کی مدت ختم ہونے پر اس کیس کے دیگر ملزمین پیٹر مکرجی کے اہلیہ اندرانی اور ان کے سابق شوہر سنجیو کھنہ اور ان کے سابق ڈرائیور شیامورانے کو بھی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ سی بی آئی کے ترجمان نے بتایا کہ کیس کی تحقیقات کے دوران پیٹر مکرجی کا مشتبہ رول پائے جانے پر انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔ انہوں نے اس خصوص میں تفصیلات کا افشاء کرنے سے انکار کردیا ۔ تاہم باوثوق ذرائع نے بتایا کہ ملزمین کو پناہ دینے اور متضاد بیانات دینے پر انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ انہیں کل دوسری مرتبہ پوچھ تاچھ کے بعد سی بی آئی کے اسپیشل ٹاسک فورس آفس میں محروم کردیا گیا ہے ۔ توقع ہے کہ سی بی آئی قتل کیس میں ان کے رول کے بارے میں مزید پوچھ تاچھ کے لیے اپنی تحویل میں لینے کی عدالت میں درخواست پیش کرے گی ۔ واضح رہے کہ شینا بورا قتل کیس میں گرفتار اصل ملزمہ اندرانی مکرجی سے پوچھ تاچھ کے مسئلہ پر سبکدوش پولیس کمشنر راکیش ماریہ اور نئے کمشنر احمد جاوید کے درمیان رسہ کشی کے بعد تحقیقات کی ذمہ داری سی بی آئی کے حوالے کردی گئی تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT