Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / شیناقتل : ملزمین کی تفتیش کیلئے سی بی آئی سشن کورٹ سے رجوع

شیناقتل : ملزمین کی تفتیش کیلئے سی بی آئی سشن کورٹ سے رجوع

ممبئی 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے آج سیشن کورٹ سے رجوع ہوکر شینابورا قتل مقدمہ میں کلیدی ملزمہ اندرانی مکرجی اور اُس کے سابق شوہر سنجے کھنہ کے علاوہ ڈرائیور شیمور رائے سے پوچھ تاچھ کی اجازت طلب کی۔ یہ تینوں اس وقت 17 ڈسمبر تک عدالتی تحویل میں ہیں۔ سی بی آئی اسپیشل پراسکیوٹر کویتا پاٹل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمین سے جیل میں تین ہفتوں کے لئے تفتیش کی اجازت دی جائے۔ تاہم خصوصی جج ایچ ایس مہاجن امکان ہے کہ سی بی آئی کی اس درخواست کی پیر کو سماعت کریں گے۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے 20 نومبر کو یہ مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کردیا تھا اور یہ ہدایت دی تھی کہ تینوں ملزمین کو 3 ڈسمبر کو پیش کیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT