Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / شینا بورا کے خلاف جاریہ ماہ چارچ شیٹ کا امکان

شینا بورا کے خلاف جاریہ ماہ چارچ شیٹ کا امکان

ممبئی 9  نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی امکان ہے کہ جاریہ ماہ ہی شینا بورا قتل کیس میں ملزمہ اندرانی مکرجی کے خلاف چارچ شیٹ پیش کریگی ۔ 43 سالہ اندرانی اور اس کے سابق شوہر سنجیو کھنہ اور اس کے ڈرائیور شیامور رائے اس کیس کے ملزم ہیںجبکہ اندرانی اور رائے کو 25 اگسٹ کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ کھنہ کی گرفتاری اس کے دوسرے دن عمل میں آئی تھی ۔ سی بی آئی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ قانون کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی کو اندرون 90 دن چارچ شیٹ پیش کرنی ہوگی ہے اور سی بی آئی نے اس سلسلہ میں تیاری شروع کرلی ہے اور ایجنسی جاریہ مہینے کے اواخر تک اندرانی کے خلاف چارچ شیٹ پیش کردیگی ۔

TOPPOPULARRECENT